جون 19, 2019
سب حریصانِ اقتدار و زر
ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں
قوم دھوکہ نہ کھائے گی ہرگز
یہ سیاست کے ریلو کٹے ہیں
جواب دیں
دسمبر 26, 2018
یوں تو کہنے کو بخشش کی خاطر ہی بوڑھے
روز و شب گڑگڑا کر دعا مانگتے ہیں
ہاں مگر جب حسینوں کو یہ دیکھتے ہیں
تو جوانی کی اکثر دعا مانگتے ہیں
دسمبر 25, 2018
عمرِ عزیز پھنس گئی ستر کے پھیر میں
لیکن یہ اور بات کہ جی دار پھر بھی ہیں
نہ منہ میں دانت ہے نہ کوئی آنت پیٹ میں
اک اور عقد کے لئے تیار پھر بھی ہیں
دسمبر 24, 2018
مجھے بوڑھا کہا جاتا ہے کیسے
خفا اس پر میں سب سے ہو گیا ہوں
بجا کہ عمر ہے ستر برس کی
مگر میں بوڑھا کب سے ہو گیا ہوں
ستمبر 13, 2017
شاعری کہہ رہی تھی مجھ سے ظفر
شعر میں کچھ نیا ہی فرمائیں
اور بیوی کی آ رہی تھی صدا
جا کے دودھ اور دہی تو لے آئیں