نوید ظفر کیانی کے تلخ و شیریں کلام کا مرکز

Category Archives: تازہ گنڈیریاں

نیوز چینلز کا ہے یہ دعویٰ
ہم فقط آگہی پھیلاتے ہیں

ہم بھی تائید کرتے ہیں اِن کی
یہ تو بس آگ ہی پھیلاتے ہیں

Advertisements

لیلیٰ کا عقد کیوں نہ ہوا قیس بھائی سے
اُس دور میں تو اِتنے ستمگر گٹر نہ تھے

ایسے ہی اِک وقوعے کے باعث جو دیر کی
"منزل اُنہیں ملی جو شریکِ سفر نہ تھے”


زور و زر کی طرف ہے ہر پلڑا
تیرا میرا نصیب ٹھینگا ہے

اپنے ہاں کی عدالتوں میں ظفر
عدل اندھا نہیں ہے بھینگا ہے


پھر انتخابات میں خطابت
بانٹے گی خسارے دیکھتے ہی

بچوں کی طرح لپکتے ہیں ہم
خوابوں کے غبارے دیکھتے ہی