نوید ظفر کیانی کے تلخ و شیریں کلام کا مرکز

Category Archives: تازہ گنڈیریاں

20431763_1740144632681758_1557677160450749990_n



جما رہا ہے یونہی رعب ایک بچے پر
جے آئی ٹی! یہ نہیں کوئی کارِ مردانہ

حقوقِ طفل کی یکسر خلاف ورزی ہے
یوں ببلوؤں کو ترا انتظار کروانا


کیا بُرا ہے اگر کرپٹ بھی ہیں
جو ہیں تگڑے اُنہیں کی چاندی ہے

یہ پنامہ کے فیصلے سے کھلا
عدل تو اک ٹرک کی بتی ہے


نون لیگی کی سمجھدانی پر
اِسی خدشے کے پڑے ہیں پردے

ایسا verdict نہ کہیں آ جائے
نون کو نون غنہ ہی کر دے


کراچی بلدہء اربابِ دانش
مگر ہے بلدیہ اس کی عجب شے

بنا ڈالا ہے "کوڑا دان” اس کو
کراچی کو "کوڑاچی” کر دیا ہے


اہلِ خانہ پر جب قابو پا ہی چکے ہیں
بینیفٹ کچھ اور اٹھایا جا سکتا ہے
گھر کا ساماں باندھا جا سکتا ہے پھر بھی
پہلے اِنہیں دیوان سنایا جا سکتا ہے


سمجھے گا وہی خاک نشینوں کے غموں کو
جو غمکدہء خاک نشیں میں سے اُٹھے گا

نورا ہے نہ زرداری نہ عمران نہ فضلو
لیڈر وہی ہو گا جو ہمیں میں سے اُٹھے گا