میرے چہرے کی یہ متانت
میری عدیم المثل اداکاری سے بنی ہے
نُور سے جو بھرپور ہے صورت
میک اپ مین کی اُستادی ہے
میری لمبی اُجلی داڑھی کو مت دیکھو
(ٹھیک سے یہ چپکائی ہے ناں)
میں جب بولوں
تو بُت بن کر نہ رہ جاؤ
میرے بھاری بھرکم لفظوں کو تم سمجھو
میری سوچ کی زنبیلوں کو الٹو پلٹو
چھان کے دیکھو میری گپ شپ
میری دانش’ میری منطق
تم کو یارو !
اِن کی تہہ میں
کچھ بھی نہ مل پائے گا جُز بونگے پن کے

Advertisements