سچ کا گومڑ اُبھرے نہ پیشانی سے
پولیٹیشن بن کر بول زنانی سے

کہتے ہیں جو شخص سیانا کوا ہو
بیوقوف بھی بنتا ہے آسانی سے

لیک دیا موصوف نے گویا پتھر پر
ملک نے جو فرمایا ہے ملکانی سے

آرٹ کا یا اخلاق کا تڑکا چہ معنی
جب پکچر نے چلنا ہے عریانی سے

اتنی تیز ڈرائیونگ کرنا ٹھیک نہیں
مستفید نہ کر دینا بریانی سے

دیکھ رہے ہیں جون بدلتے لیڈر کو
پھیلے پھیلے دیدوں کی حیرانی سے

کس کس کو وہ کال کرے گی مت پوچھو
ایزی لوڈ تو کروا لے گی جانی سے

Advertisements