راجہ رینٹل کیس کو تفہیم دینی چاہئے
ڈاکوؤں چوروں کو بھی تکریم دینی چاہئے

پی سی بی سے منتخب ہوتے نہیں ہیں کرکٹر
گلی ڈنڈے کی اسے اک ٹیم دینی چاہئے

بولڈ کرنا چاہئے پہلے ہی ہلے میں اِسے
باؤلنگ بہرِ کرپشن سیم دینی چاہئے

رتبہء جمہور جب روزِ الیکش بڑھ گیا
تو گدھوں کو بھی بہت تعظیم دینی چاہئے

یاد بندر کی قلابازی اگر آئے تجھے
تو سیاست کو یہی تجسیم دینی چاہئے

قول دینا چاہئے بیگم کو الفت کا مگر
جان حسبِ خواہشِ تحریم دینی چاہئے

پہلے لینا چاہئے اسٹامپ پر عہدِ وفا
پھر کسی کو پیار کی اقلیم دینی چاہئے

ہانکتے ہیں دل کے لینے اور دینے پر گپیں
شاعروں کو میڈیکل تعلیم دینی چاہئے

ایم این اے کو جعلی ڈگری کی اجازت ہو ظفر
اک نئی دستورمیں ترمیم دینی چاہئے

Advertisements