آخر کب تک پاپ میاں
دھر دے فل اسٹاپ میاں

جس کی لاٹھی اُس کی بھینس
اب بھی سمے کی تھاپ میاں

مجھ کو نصیحت کرتا ہے
اور فضیحت آپ میاں

رقصِ عریاں زندہ باد
باقی فلم فلاپ میاں

خود بونا ہو جائے گا
میرا قد نہ ناپ میاں

شاعر تو اک چمنی ہے
شعر ہیں دل کی بھاپ میاں

Advertisements