وہ جو پیاروں میں ایک ہوتا ہے
وہ ہزاروں میں ایک ہوتا ہے

دل کی بازی کو جیتنے والا
جان ہاروں میں ایک ہوتا ہے

عشق میں سود کا تصور کیا
یہ خساروں میں ایک ہوتا ہے

جس کے خنجر کا ہم نشانہ ہیں
وہ ہماروں میں ایک ہوتا ہے

کارواں منتشر ہے منزل پر
رہگزاروں میں ایک ہوتا ہے

جو بہت مسکراتا رہتا ہے
غم کے ماروں میں ایک ہوتا ہے

Advertisements