ارے بیگم !
یہ کیا کرنے لگی ہو تم!!
یہ پینٹ اور شرٹ کاہے کو نکالی ہے
تمہاری عقل کی دنیا میں کیسی خشک سالی ہے
معاذ اللہ!
تو کیا تم یہ سمجھتی ہو کہ میں نے آج یہ سب کچھ پہننا ہے؟
مجھے بے دین سمجھا ہے؟؟
بجا تم نے مجھے تیار ان کے بن
کبھی دیکھا نہیں ۔۔۔۔۔ لیکن
مجھے اب شیروانی اور پاجامہ چڑھانا ہے
ارے‘ کیوں ہنس رہی ہو تم؟
یہ مجبوری کا سودا ہے!
مجھے رمضان پر گپ شپ لڑانے ٹی وی اسٹیشن جو جانا ہے

Advertisements